دنیا

آبنائے ہرمز میں تیل بردار ٹینکر پر نامعلوم حملہ، انجن روم کو نقصان

آبنائے ہرمز میں تیل بردار ٹینکر پر نامعلوم حملہ، انجن روم کو نقصان
آبنائے ہرمز میں ایک ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کے انجن روم کو نقصان پہنچا ہے۔
برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کا وقت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکا۔
ایجنسی کے مطابق ٹینکر پر موجود عملہ محفوظ ہے اور اطلاع جاری کیے جانے تک سمندر میں کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی رپورٹ نہیں ملی تھی۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم فی الحال یہ واضح نہیں کہ پروجیکٹائل کہاں سے فائر کیا گیا اور اس حملے کے پیچھے کون ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کو سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔
ایجنسی نے حالیہ دنوں میں بھی اس اہم بحری راستے میں ٹینکروں اور دیگر تجارتی جہازوں کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنائے جانے کے متعدد واقعات رپورٹ کیے ہیں اور جہازوں کو احتیاط سے سفر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
قارئین کی رائے

ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔

اس مضمون کو اپنی ویب سائٹ پر شامل کریں