کاروبار

آئی ایم ایف نے پاکستان کو اسٹاف لیول معاہدے کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف نے پاکستان کو اسٹاف لیول معاہدے کے تحت 1.2 ارب ڈالر کی منظوری دے دی
اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت پاکستان کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی مالی معاونت کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق ادارے کے عملے نے پاکستان کے لیے 2026 کا چوتھا مشاورتی جائزہ مکمل کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ 37 ماہ کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی اور 28 ماہ کی ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فسیلٹی کے تحت بھی اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔
اعلامیے کے مطابق معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی حتمی منظوری سے مشروط ہے۔
قارئین کی رائے

ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔

اس مضمون کو اپنی ویب سائٹ پر شامل کریں