کھیل

ڈارون ٹیسٹ: اسنیکو تنازع، اسٹیو اسمتھ نے ایج لگنے کا اعتراف کرلیا

ڈارون ٹیسٹ: اسنیکو تنازع، اسٹیو اسمتھ نے ایج لگنے کا اعتراف کرلیا
آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز مہمان ٹیم نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مضبوط پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ڈارون میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو مہمان ٹیم کی شاندار بولنگ کی بدولت صرف 198 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔
اسٹیو اسمتھ نے ایک اینڈ سے ٹیم کو سنبھالے رکھا اور 71 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تاہم اس اننگز کے دوران ایک موقع پر وہ کاٹ بی ہائنڈ ہوئے لیکن ٹیکنالوجی کے غلط فیصلے کے باعث خوش قسمت رہے۔
بنگلادیش نے امپائر کے ناٹ آؤٹ فیصلے کے بعد ریویو لیا تاہم اسنیکو ٹیکنالوجی میں ایج لگنا ثابت نہیں ہوسکا۔
قارئین کی رائے

ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔

اس مضمون کو اپنی ویب سائٹ پر شامل کریں