انگلینڈ کے رابنسن نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
لیڈز ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلی اننگز میں 171 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔ اولی رابنسن اور جوش ٹونگ نے 5،5 وکٹیں حاصل کیں۔
رابنسن نے ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی پہلی گیند پر وکٹ لینے والے انگلینڈ کے پہلے بولر بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انہوں نے 18 اوورز میں 51 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جوش ٹونگ نے 9.1 اوورز میں 46 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
اولی رابنسن نے اذان اویس کو پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو کرکے پاکستان کو ابتدائی نقصان پہنچایا جبکہ شان مسعود بھی 5 رنز بنا کر انہی کا شکار ہوئے۔ امام الحق 42 اور سعود شکیل 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عبداللہ شفیق نے 82 گیندوں پر 7 چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، تاہم وہ 61 رنز پر رابنسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ کپتان سلمان علی آغا 21 رنز بنا سکے، جبکہ محمد رضوان 12 اور خرم شہزاد 7 رنز پر آؤٹ ہوئے۔
رابنسن نے خرم شہزاد کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پانچویں پانچ وکٹوں کی کارکردگی مکمل کی جبکہ جوش ٹونگ نے محمد عباس کو بولڈ کرکے اپنی پانچویں وکٹ حاصل کی۔

قارئین کی رائے
ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔