پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کا پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان

گڈز ٹرانسپورٹرز کے بعد پیٹرولیم ڈیلرز کا پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان
کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے پانچ نکاتی مطالبات پر عمل درآمد کے لیے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبات نہ ماننے پر 15 اگست صبح 6 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین ملک خدا بخش نے وائس چیئرمین انور کمال، امیر خان طارق حسن و دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے کیونکہ ملک بھر 14ہزار پیٹرولیم ڈیلرز کا دباؤ بہت بڑھ گیا ہے۔
ملک خدابخش نے کہا کہ حکومت کو پہلے دو ہفتوں کی مہلت دی گئی تھی جو پوری ہوچکی ہے۔ مہلت کے بعد حکومت کو بذریعہ خط مطلع کیا گیا کہ ہم پر 14 ہزار ڈیلرز کا پریشر ہے اور ہمارا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔
چئیرمین پی پی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے اخلاقیات کے پیش نظر 15 روز قبل ہڑتال واپس لی تھی اور سمجھ رہے تھے کہ حکومت سنجیدہ ہے۔
قارئین کی رائے

ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔

اس مضمون کو اپنی ویب سائٹ پر شامل کریں