پاکستان

حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

حافظ نعیم نے جماعت اسلامی کی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا.
ترجمان کے مطابق دو روزہ اجلاس کل (ہفتہ) کو منصورہ لاہور میں شروع ہوگا جس کی صدارت حافظ نعیم الرحمن کریں گے۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران آزاد کشمیر کی موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا جبکہ بلوچستان کے مسائل، بڑھتی مہنگائی اور عوام کو درپیش مشکلات بھی زیر بحث آئیں گی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
قارئین کی رائے

ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔

اس مضمون کو اپنی ویب سائٹ پر شامل کریں