ایران کے حملوں سے ہونے والے امریکی نقصانات کی طویل فہرست سامنے آگئی
پاسداران انقلاب نے امریکا پر ایرانی حملوں کی تفصیلات جاری کردی ہے، جس میں امریکی نقصانات کی طویل فہرست شامل ہے۔
خبرایجنسی اہل البیت (اے بی این اے) 24کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے بیان میں کہا کہ ایرانی فورسز نے 15 روزہ جنگ کے دوران امریکا کے 11 لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹرز تباہ کردیے جو خطے میں موجود امریکی بیسز میں کھڑے تھے۔
بریگیڈیئرجنرل حسین محبی نے بتایا کہ خطے میں ایرانی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں امریکا کو پہنچنے والا نقصان بہت زیادہ ہے اور شدید حملے کیے ہیں۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان کی جانب سے امریکی نقصانات کی جاری کی گئی فہرست کے مطابق ریڈار اور فضائی دفاعی نقصانات میں 7 کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، 3 سیٹلائٹ کمیونیکیشن سسٹمز، 6 پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس ریڈار شامل ہے، پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس ریڈار سسٹم کمزور ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں ایرانی میزائل اور ڈرونز بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے اہداف پر پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 3 فضائی اور بحری سرویلنس اور کنٹرول ریڈارز، 8 ارلی وارننگ اور نگرانی کے ریڈار سسٹمز، 7 فضائی میزائل دفاعی ریڈارز، 3 ای پی ایس ریڈار سسٹمز، دو ای پی ایس117 ریڈار سسٹمز، 5 طویل فاصلے تک کام کرنے والے ریڈارز، 2 فضائی دفاعی ریڈارز، ایک ٹیکٹیکل ریڈار کمپلیکس تباہ ہوا ہے۔

قارئین کی رائے
ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔