شوبز

کیا بالی ووڈ کو نیا سلمان خان مل گیا؟ ساجد ناڈیاڈوالا کے چھوٹے بیٹے سفیان کے چرچے

کیا بالی ووڈ کو نیا سلمان خان مل گیا؟ ساجد ناڈیاڈوالا کے چھوٹے بیٹے سفیان کے چرچے
بالی ووڈ پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا کے چھوٹے بیٹے سفیان ناڈیاڈوالا اپنی شکل اور حلیے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے۔
سفیان حال ہی میں ممبئی میں فلم ’پریم کیٹانو‘ کی اسکریننگ میں والدین کے ہمراہ شریک ہوئے، جہاں ان کی ملاقات سلمان خان سے بھی ہوئی۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد صارفین نے سفیان کی شکل کا موازنہ ینگ سلمان خان سے کرنا شروع کر دیا۔ بعض مداحوں نے انہیں ’90 کی دہائی کا سلمان خان‘ قرار دیا تو کسی نے مذاقاً لکھا، ’سلمان خان کا بیٹا لگتا ہے‘سفیان اس سے قبل اپریل میں بھی اسی مماثلت کی وجہ سے وائرل ہوئے تھے۔ وہ فی الحال اپنی تعلیم پر توجہ دے رہے ہیں اور بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کا ان کا حال میں کوئی ارادہ نہیں۔
قارئین کی رائے

ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔

اس مضمون کو اپنی ویب سائٹ پر شامل کریں