پاکستان

لاہور؛ جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور ڈرانے والا ملزم گرفتار

لاہور؛ جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور ڈرانے والا ملزم گرفتار
لاہور: مغلپورہ کے علاقے سے جعلی پولیس اہلکار بن کر شہریوں کو لوٹنے اور ڈرانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر گن پوائنٹ پر دھمکیاں دینے والے ملزم کو دھر لیا۔
پولیس کے مطابق چند روز قبل ملزم نے پولیس وردی میں نجی کلینک پر آ کر اپنا چیک اَپ کروایا تھا، ڈاکٹر کے فیس مانگنے پر ملزم نے پولیس وردی کا رعب ڈالا اور گن پوائنٹ پر دھمکیاں دیں، ملزم ڈاکٹر کو اسلحے کے زور پر ہراساں کر کے موقع سے فرار ہو گیا تھا۔
ایس پی منزہ کرامت کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو دیکھا جا سکتا ہے، ملزم پولیس کی جعلی وردی پہن کر عام شہریوں سے لوٹ مار کرتا ہے۔
مغلپورہ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کو ٹریس کرکے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی۔ ملزم عبدالتوحید پہلے سے ہی سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ نکلا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس پی منزہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
قارئین کی رائے

ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔

اس مضمون کو اپنی ویب سائٹ پر شامل کریں