ملتان: غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافر گرفتار
ملتان: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے دو مسافروں کو حراست میں لے لیا۔
حکام کے مطابق گرفتار مسافروں کی شناخت ارشد علی اور ذوالقرنین حیدر کے نام سے ہوئی ہے جو یو اے ای سے پرواز G9558 کے ذریعے ملتان پہنچے تھے۔
امیگریشن کلیئرنس کے دوران دونوں مسافروں کے بیرون ملک جانے سے متعلق کوئی سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک گئے تھے۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام نے دونوں مسافروں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان کے حوالے کر دیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہجرت اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ ایسے افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قارئین کی رائے
ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔