پیٹرولیم نرخ کا یومیہ تعین عوام کو سیاسی مصلحتوں اور اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھنے کیلیے ہے، وفاقی وزیر
پیٹرولیم انڈسٹری اور شراکت داروں نے پیٹرول کی قیمتوں کے نئے نظام کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت عوام مفاد کیساتھ پیٹرولیم صنعت کے پائیدار استحکام کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کا روزانہ پیٹرولیم قیمتوں کے نظام پر انڈسٹری شراکت داروں سے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شرکا نے نئے نظام کا خیر مقدم کیا۔
اجلاس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل ، آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان، ریفائنریز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم ڈویژن کے سینئر حکام نے شرکت کی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ نئے نظام کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ایک شفاف فارمولہ کے ذریعے مارکیٹ کی حقیقی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا، اس نظام سے ناجائز منافع خوری، استحصال اور غیر معمولی مالی فوائد حاصل کرنے کی گنجائش کو کم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت عوام کو سیاسی مصلحتوں کے باعث پیدا ہونے والے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ سے محفوظ رکھا جا سکے گا، یہ اصلاحات حکومت کی مرحلہ وار ڈی ریگولیشن حکمتِ عملی کا اہم حصہ ہیں، جو وزیراعظم کی ہدایت پر متعارف کرائی جا رہی ہیں تاکہ بتدریج حکومتی مداخلت میں کمی لائی جائے۔ روزانہ قیمتوں کے نظام کے نفاذ کے لیے ایس او پیز صنعت اور اوگرا سے مشاورت کے ساتھ تیار کیے جا رہے ہیں۔

قارئین کی رائے
ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔