ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ
کراچی: ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرائی گئیں جس کے نتیجے میں کمپمیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار کی سطح پر آگئی۔
ایس ای سی پی کے مطابق 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن مکمل کی گئیں۔ ایس ای سی پی نئی رجسٹریشنز میں 3,013 پرائیویٹ لمیٹڈ، 2,058 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 ایل ایل پی، 29 ناٹ فار پرافٹ، 10 پبلک کمپنیاں، 2 تجارتی تنظیمیں اور 2غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔
نئی رجسٹریشنز میں پنجاب 2,740 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا، اسلام آباد میں 1,009 کمپنیاں، سندھ میں 790، خیبر پختونخوا میں 428، گلگت بلتستان میں 169 اور بلوچستان میں 105 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔
مختلف شعبوں میں آئی ٹی 920 کمپنیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی جبکہ ٹریڈنگ میں 808، سروسز میں 599، کنسٹرکشن میں 339، فوڈ میں 239، ٹورزم میں 222 اور ریئل اسٹیٹ میں 193 کمپنیاں قائم ہوئیں۔
ایس ای سی پی کے مطابق ایجوکیشن میں 189، ای کامرس میں 179، مائننگ میں 127 اور دیگر تمام شعبوں میں مجموعی طور پر 1,426 نئی کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ ستمبر میں 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے شرکت کی، جن میں چین 113 سرمایہ کاروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔
شیئر ہولڈرز و ڈائریکٹرز میں خواتین کا تناسب 14فیصد، الٹیمیٹ بینیفیشل اونرز میں 11 فیصد اور چیف ایگزیکٹوز کے عہدوں پر 8 فیصد رہا۔

قارئین کی رائے
ہر قاری ایک براؤزر سے ایک رائے دے سکتا ہے۔ اس سے نیوز روم کو سمجھ آتی ہے کہ کون سی خبر پسند کی جا رہی ہے۔